مشال کیس میں بری ہونیوالوں کا استقبال ،جماعت اسلامی نے مولانا عطاء الرحمن کیخلاف نوٹس لے لیا

جمعرات 8 فروری 2018 22:33

مشال کیس میں بری ہونیوالوں کا استقبال ،جماعت اسلامی نے مولانا عطاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) جماعت اسلامی نے مشال قتل کیس میں رہا ہونیوالے افراد کا والہانہ استقبال کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی اور پارٹی رہنما مولانا عطاء الرحمن کے خلاف نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہاہے کہ مشال قتل کیس میں رہا ہونیوالے افراد کا والہانہ استقبال کرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی اور پارٹی رہنما مولانا عطاء الرحمن کو تنبیہ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اس واقعے کی مذمت کرچکے ہیں اور کسی تحقیق کے بغیر اس طرح کسی کوقتل کرناغلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں مشال قتل کیس میں رہا ہونیوالوں کا استقبال ان کے عزیز رشتہ داروں نے کیا جن میں بعض کا تعلق جماعت اسلامی سے بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :