موجودہ حکومت نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہے‘ حمزہ شہباز

عوام دھول اڑانے اور گالی دینے کی سیاست کرنیوالوں کے چہروں کو پہچانتے ہیں ‘ اراکین اسمبلی سے گفتگو

جمعرات 8 فروری 2018 22:30

موجودہ حکومت نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہے ، عوام دھول اڑانے اور گالی دینے کی سیاست کرنے والوں کے چہروں کو پہچانتے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں ان کا احتساب بھی کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اراکین اسمبلی شیخ وسیم ، چودھری بشیر اور اختر عباس شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوارن ارکین اسمبلی نے حمزہ شہباز کو اپنے حلقوںکے مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں فوری طورپر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔حمزہ شہبازنے کہاکہ 2013 اور آج کے پاکستان کا فرق سب کے سامنے ہے ۔ ہم اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی عدالت سے سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کئے ہیںجبکہ ہمارے مخالفین صرف دھول اڑانے اور گالی کی سیاست پر عمل پیر اہیں ۔

متعلقہ عنوان :