چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت 144 امیدواروں نے سینٹ کے انتخابات کیلئی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعرات 8 فروری 2018 22:11

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت 144 امیدواروں نے سینٹ کے انتخابات کیلئی ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سمیت 144 امیدواروں نی3 مارچ کو سینٹ کے ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ سندھ سے سات عمومی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 10 امیدوار، ایم کیو ایم کے 7، پاک سرزمین پارٹی کے 4، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک امیدوار میدان میں آ گیا۔

خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی 4، ایم کیو ایم کی 4 اور پی ایس پی کی ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ عمومی نشستوں پر میاں رضا ربانی کے علاوہ مولا بخش چانڈیو، مصطفی نواز کھوکھر، سیّد محمد علی شاہ جاموٹ، امام دین شوقین، ایاز احمد مہر، مرتضیٰ وہاب، دوست علی جیسر، محمد قاسم، جاوید نایاب لغاری، ایم کیو ایم کے محمد کامران خان ٹیسوری، سیّد امین الحق، فرحان چشتی، محمد فروغ نسیم، عامر ولی الدین چشتی، احمد چنائے، سرفراز خان جتوئی جبکہ پی ایس پی کے سیّد مبشر امام، ڈاکٹر صغیر احمد، حسن صابر، انیس احمد خان، مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف خان اور فنکشنل کے سیّد مظفر حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قرة العین مری، حمیرا الوانی، خشو بائی، ندا کھوڑو، ایم کیو ایم کی نسرین جلیل، منگلا شرما، نکہت شکیل خان، کشور زہرہ جبکہ پاک سرزمین پارٹی کی صوفیہ سعید شاہ شامل ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی دو خالی ہونے والی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار، ایم کیو ایم کے 5، پی ٹی آئی اور پی ایس پی کا ایک ایک امیدوار جبکہ ایک اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے 2، ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ایک ایک امیدوار میدان میں ہے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سکندر علی منڈرو، رخسانہ زبیری، تاج حیدر، یونس حیدر سومرو، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، محمد فروغ نسیم، احمد چنائے، سیّد علی رضا عابدی، جسٹس (ر) حسن فیروز، پی ٹی آئی کے محمد نجیب ہارون اور پی ایس پی کی صوفیہ سعید شاہ جبکہ ایک اقلیتی نشست پر پی پی پی کے انور لعل دین، انتھونی نوید، پی ایس پی کے موہن مانی جیانی، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی نے کاغذات جمع کرائے۔

خیبرپختونخوا سے 7 عمومی نشستوں پر پی ٹی آئی کے محمد ایوب، خیال زمان، فدا محمد، فیصل جاوید، عبدالطیف یوسفزئی، ظفر الله خٹک، علی خان، مسلم لیگ (ن) کے علی افضل خان جدون، حاجی دلدار خان، سیّد محمد صابر شاہ، محمد قاسم شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ، بہر مند، اے این پی کے مسعود عباس، جے یو آئی (ف) کے گل نصیب خان، محمد طلحہ محمود، جماعت اسلامی کے مشتاق احمد، عبدالوصی، قومی وطن پارٹی کے محمد غفران اور آزاد امیدوار مولانا سمیع الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ٹینکو کریٹ و علماء کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی کے محمد اعظم خان سواتی، عبدالطیف یوسفزئی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد یعقوب شیخ، مسلم لیگ (ن) کے دلاور خان اور آزاد امیدوار مولانا سمیع الحق اور نثار خان نے کاغذات جمع کرائے۔ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر جے یو آئی (ف) کی نعیمہ کشور خان، اے این پی کی شگفتہ ملک، پی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی، نورین فاروق خان، پی پی پی کی روبینہ خالد، مسلم لیگ (ن) کی رئیس دائود اور ثوبیہ شاہد جبکہ قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کاغذات جمع کرائے۔

پنجاب سے سات عمومی نشستوں پر کامل علی آغا، محمد عثمان، محمد اسحاق ڈار، شہزاد علی خان، ملک شکیل احمد اعوان، شاہین خالد بٹ، عرفان احمد خان ڈاہا، رانا محمود الحسن، میاں حامد معراج، رائو انیس الرحمن خان، سیّد آصف سعید کرمانی، ہارون خان، سمیع الله چوہدری، مقبول احمد، مصدق مسعود ملک، محمد سرور، زبیر گل، شہزاد علی خان، محمد بلال بٹ، سرفراز قریشی، خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر نزہت صادق، شازا فاطمہ خواجہ، سعدیہ عباسی، حنا ربانی کھر، عندلیب عباس، اقلیتی ایک نشست کیلئے کامران مائیکل، ویلیم مائیکل اور وکٹر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر محمد اسحاق ڈار، محمد نوازش علی پیرزادہ، عبدالکریم، چوہدری نصیر احمد بھٹہ اور ملک محمد آصف جاوید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ بلوچستان سے سات عمومی نشستوں پر 8 آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن میں محمد صادق سنجرانی، احمد خان، محمد عبدالقادر، علائو الدین، انوار الحق کاکڑ، کوڈا بابر، فتح محمد بلوچ اور حسین اسلم شامل ہیں۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے یوسف خان کاکڑ اور سردار شفیق ترین، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ہمایوں عزیز کرد، نیشنل پارٹی کے محمد اکرم، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولوی فیض محمد، مسلم لیگ (ن) کے عامر افضل خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے نظام الدین کاکڑ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر نیشنل پارٹی کے محمد طاہر بزنجو، جمعیت علماء اسلام (ف) کے کامران مرتضیٰ، نیشنل پارٹی نظام الدین، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر مناف ترین، مسلم لیگ (ن) کے نصیب الله بازئی اور آزاد امیدوار حسین اسلام اور عبدالقادر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خواتین کی دو خالی ہونے والی نشستوں پر آزاد امیدوار ثناء جمالی، شمع پروین مگسی، نیشل پارٹی کی طاہرہ خورشید، جمعیت علماء اسلام (ف) کی عذرا سیّد، پختونخوا ملی عوامی پارٹی عابدہ عمر اور مسلم لیگ (ن) کی ثمینہ ممتاز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

متعلقہ عنوان :