وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے ہم شکل عرفان حیدر شاہ کی ملاقات

جمعرات 8 فروری 2018 22:11

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے ہم شکل عرفان حیدر شاہ کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے ہم شکل عرفان حیدر شاہ نے جمعرات کو وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بے پناہ مشابہت دیکھ کر خود وزیراعلی سندھ نے انہیں ملاقات پر مدعو کیا اور اپنا مہمان بنایا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر عرفان حیدر شاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ عرفان حیدر شاہ کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پہلی ملاقات لاہور پریس کلب میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :