آٹا میں پلاسٹک کی کوئی ملاوٹ نہیں ، پروٹین اور گلوٹین کی موجودگی سے ریشے نظر آ رہے ہیں، ڈی ایف او ایبٹ آباد

جمعرات 8 فروری 2018 22:11

آٹا میں پلاسٹک کی کوئی ملاوٹ نہیں ، پروٹین اور گلوٹین کی موجودگی سے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد شاد محمد نے کہا ہے کہ آٹا میں پلاسٹک کی ملاوٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس میں قدرتی طور پر پروٹین اور گلوٹین کی موجودگی کے باعث اس طرح کے ریشے نظر آ رہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے قطعاً مضر نہیں ہیں، مختلف اقدام کا آٹا مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے، اس کی نوعیت بھی مختلف ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آٹا میں پلاسٹک کی ملاوٹ کا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، پاکستان گندم میں خود کفیل ہے، اس وقت بھی ایبٹ آباد میں 11 ہزار ٹن گندم موجود ہے، فلور ملز کو کوٹہ کے مطابق گندم دی جاتی ہے۔ شاد محمد نے کہا کہ آٹا کے معیار کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے، اسی طرح عام مارکیٹ میں بھی فروخت کیلئے لائے جانے والا آٹے کا معیار چیک ہو رہا ہوتا ہے جس پر غیر معیاری اور مضر صحت آٹا کا واویلا کیا جا رہا ہے، اس میں قدرتی طور پر گلوٹین اور پروٹین کی وجہ سے ایسا نظر آتا ہے، اس سے نشاستہ اور گلوٹین کو الگ کر دیا جائے تو آپ کو اس کی نوعیت مختلف نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :