لاہور،مہنگائی کے اس دور میں میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ مرد و خواتین اساتذہ ماہ جنوری کی پنشن سے ابھی تک محروم ہیں،سعید نامدار

جمعرات 8 فروری 2018 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) ایکس میونسپل کارپوریشن کے صدر سعید نامدار نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ مرد و خواتین اساتذہ ماہ جنوری کی پنشن سے ابھی تک محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تو پنشرز کو قابل احترام شہری کا درجہ دینے کا جا بجا اعتراف کرتے ہیں مگر کتنے ہی مرد و خواتین اور بیوہ اساتذہ ماہ جنوری کی پنشن سے ابھی تک محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

روزانہ چکر لگوائے جاتے ہیں مگر قسمت یاوری ابھی تک نہیں ہوئی۔ ایک طرف ہوشربامہنگائی اور دوسری طرف ریٹائرڈ اساتذہ کی جیبیں خالی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔سعید نامدار نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن بھی جنر ل کیڈر کی طرح ڈائریکٹ اُن کے اکائونٹ میں منتقل کی جایا کرے تاکہ وقت کے ان ہٹلروں سے جان بخشی ہو سکے جو درجنوں چکر کٹوا کر پنشن بھی زکوة کی طرح ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :