اسلام آبادمیں نقیب محسود کیلئے دھرنے کوسیاسی رنگ دیاجارہاہے ،مفتی عبدالشکور

وزیراعظم شاہدحاقان عباسی کے ساتھ مذکرات کے بعدمحسودقبائل نے دھرناختم کرنے کااعلان کیالیکن ملک دشمن عناصرنے قبائلیوں کی محرومیت کافائدہ اُٹھاکردھرنے کو ذاتی مفاد کیلئے جاری رکھا ہوا ہے ریاست بھی قبائلیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پرنظرثانی کرے ،قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوامیں ادغام کامسئلہ مردہ گھوڑابن گیا،ایم ایم اے کی بحالی میں فاٹاپرڈیڈبھی ختم کردی ہے، فاٹاکے مسائل کے حوالے سے جلدہی پشاورمیں گرینڈقبائلی جرگہ بلائینگے، امیر جے یو آئی ف

جمعرات 8 فروری 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) فاٹاکے امیرمفتی عبدالشکورنے کہاہے کہ اسلام آبادمیں نقیب محسود کیلئے ہونیوالے دھرنے کوسیاسی رنگ دیاجارہاہے ،وزیراعظم شاہدحاقان عباسی کے ساتھ مذکرات کے بعدمحسودقبائل نے دھرناختم کرنے کااعلان کیالیکن ملک دشمن عناصرنے قبائلیوں کی محرومیت کافائدہ اُٹھاکردھرنے کو ذاتی مفاد کیلئے جاری رکھا ہوا ہے ،ریاست بھی قبائلیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پرنظرثانی کرے ،قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوامیں ادغام کامسئلہ مردہ گھوڑابن گیا،ایم ایم اے کی بحالی میں فاٹاپرڈیڈبھی ختم کردی ہے، فاٹاکے مسائل کے حوالے سے جلدہی پشاورمیں گرینڈقبائلی جرگہ بلائینگے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں جنرل سیکرٹری مفتی اعجازشنواری اوردیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کاکہناتھاکہ کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب محسودکوانصاف فراہم کرنے کے حوالے سے اسلام آبادمیں ہونے والے دھرنے کے بھرپورحمایت کرتے تھے جس میں خودشرکت کرکے مطالبہ کیا کہ نقیب کے قاتل راؤ انوارساتھیوں سمیت کڑی سزادی جائے ،راؤانوارکی عدم گرفتاری حکومتی کمزوری ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیںلیکن وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے ساتھ محسودقبیلے کی بنائی ہوئی کمیٹی کے ملاقات کے بعددھرنا جاری رکھنے کاجوازنہیں بنتا کیونکہ انہوں نے کمیٹی کے مطالبات من وعن تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی لیکن دھرنے میں موجودبعض عناصرغیروں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور بعض لوگ انضمام کی آڑمیں گریٹرپختونستان کی صدائیں بلندکررہے ہیں جوبغاوت کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ہم تمام اداروں سے ملکی سلامتی کے خلاف آوازاُٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلیوں کی محرومیوں کی خلاف ہماری جنگ جاری رہی گی لیکن ملک کے خلاف بغاوت نہیں کرینگے۔ان کاکہناتھاکہ فاٹاکے خیبرپختونخوامیںانضمام کامعاملہ ختم ہوگیاہے کیونکہ وزیراعظم پاکستان نے ہمیں تحریری طورپریقین دہانی کرائی ہے کہ فاٹاکاخیبرپختونخوامیں ادغام نہیں ہونے دینگے بلکہ وہاں پرسب سے پہلے ترقیاتی کاموں کاآغازکرینگے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹاکے مسائل کے حوالے سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں عنقریب فاٹاسپریم کونسل اورفاٹاگرینڈالائنس کااجلاس بلائینگے جس میں گرینڈقبائلی جرگہ بلانے کوحتمی شکل دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :