پشاور،بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ ، اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کاروا ئی کی جائے ،محمد طاہر خان

جمعرات 8 فروری 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے ، بھتہ خوروں، منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ ، اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کاروا ئی کی جائے ،تھانوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندیاں اور کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اہم اور حساس مقامات ،تفریحی پارکوں اور پبلک مقامات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی سربراہی میںاعلیٰ سطحی کرائم میٹنگ منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال، ایس ایس پی کوارڈینشن عبدالرئوف بابر، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نثار خان، ایس پیز،شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی شہزادہ کوکب فاروق، وسیم ریاض،شوکت خان، ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان، اے ایس پیزاورڈی ایس پیز نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد طاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میںامن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے ،بھتہ خوروں، منشیات فروشوں،اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ہوائی فائرنگ کے خلاف موثر کاروائی کی جائے ہوائی فائرنگ کے سلسلے میںپولیس اور PLC ممبران ایک دوسرے کیساتھ اس قبیح فعل کی روک تھام کیلئے مل جل کر کام کریں ،ہوائی فائرنگ کے خلاف PLC ممبران کی کاوشوں اور حذمات کو سراہا گیا بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے پولیس سے مماثلت رکھنے والے یونیفارم ممنوع ہے تما م سکیورٹی گارڈ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے لیے سکیورٹی یونیفارم کیلئے علیحدہ بندوبست کریں ۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن میںتیزی لائی جائے ، اہم اور حساس مقامات پر موک ایکسر سائز کی ریہر سل کرایا جائے چوکیداروں کو بار بار ہدایت دیا کریں کسی بھی واقع رونما ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو تیار رکھیں ۔ امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ،تھانوں ،چوکیوں،اہم اور حساس مقامات کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے ٹریفک کے نظام اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن کیساتھ تعاون کریں ،عوام اور پولیس کے درمیان رابطوں کو بحال کرنے کیلئے PLC اجلاس زیادہ سے زیادہ کئے جائے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کمر بستہ ہو کر ایک دوسر ے کیساتھ تعاون کو برقرار رکھنے کیلئے قانونی پیچیدگیوں کو باریک بینی سے دیکھ کر SOPs کے مطابق کاروائی کیجائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام تھانوںکے محرر عملے کو عوام کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :