ناصر جنجوعہ سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان کی ملاقات

، دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال

جمعرات 8 فروری 2018 21:57

ناصر جنجوعہ سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ترکمانستان ایک برادر مسلم ملک ہے، پاکستان ترکمانستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ ترکمانستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تاریخی ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہاں ہیں۔