وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع چکوال کے مستحقین کیلئے 2کروڑ چالیس لاکھ کا خصوصی پیکج جاری کر دیا

جمعرات 8 فروری 2018 21:47

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ضلع چکوال کے مستحقین کیلئے 2کروڑ چالیس لاکھ کا خصوصی ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ضلع چکوال کے مستحقین کیلئے 2کروڑ چالیس لاکھ کا خصوصی پیکج جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی سلطان رضا جامی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی گئی جس میں2031 مستحقین کیلئے ایک کروڑ 21لاکھ86ہزار روپے، تعلیمی وظائف جنرل 8لاکھ94ہزار، دینی مدارس کیلئے 8لاکھ97ہزار، ضلع اور تحصیل ہسپتالوں کیلئی9لاکھ93ہزار روپے، جہیز فنڈ کی مد میں 49مستحق خواتین کیلئے 9لاکھ 80ہزار روپے، سوشل بحالی کیلئے 36مستحقین میں پانچ لاکھ40ہزار روپے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیلئی75لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی سلطان رضا جامی نے بتایا کہ گزارہ الائونس تمام مستحقین کو ایزی پیسہ کے ذریعے ان کے گھروں میں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :