توانائی کے شعبہ میں ترکمانستان کا تعاون مثبت پیش رفت ہے، ناصر جنجوعہ

ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کیلئے تیار ہے ، ترکمانستان کے سفیر عطا جان کی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 8 فروری 2018 21:43

توانائی کے شعبہ میں ترکمانستان کا تعاون مثبت پیش رفت ہے، ناصر جنجوعہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں ترکمانستان کا تعاون مثبت پیش رفت ہے جبکہ عطاجان نے کہا کہ ترکمانستان توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ خطے میں مجموعی سلامتی کی صورتحال اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں ترکمانستان کا تعاون مثبت پیش رفت ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترکمانستان کے سفیر عطا جان نے کہا کہ ترکمانستان توانائی کے شعبہ میں مزید تعاون کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :