سبی سمیت بلوچستان بھر میں بسنے والی اقلیت برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ، وسائل میں رہ کر اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے، صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار

جمعرات 8 فروری 2018 21:43

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں بسنے والے ہندو برادری سمیت اقلیت برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اقلیت برادری نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے گرانقدد خدمات سرانجام دیں وسائل میں رہ کر ان کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سبی میں شنکر مندر کا دورہ کرنے کے موقع پرجنرل ہندو پنچائت کے مکھی اجیت کمار ، شام لعل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونسلر جیرام داس ، کونسلر سیوارام خجک ، مکھی سریشن کمار ، جیرام داس خجک ، گھنشام داس آنسو رام ، راجیش کمار عرف گنگا کے علاوہ اقلیت برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے قبل ازین وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر اقلیت امور دھنیش کمارکی شنکر مندر آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اس موقع پر مشیر اقلیت امور نے شنکر مندر کا معائنہ بھی کیا جنرل ہندو پنچائت نے سبی وہندو برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگہی بھی فراہم کیا جنرل ہندو پنچائت سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اقلیت اموردھنیش کمار نے کہا کہ وسائل میں رہ کر سبی میں بسنے والے تمام اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی ہدایات پر سبی میں اقلیت برداری کے مسائل کے بارے میںمعلومات حاصل کرنے کیلئے دورہ کیا جارہا ہے حکومت سبی میں اقلیت برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہاہے تاکہ وہ پرسکون رہ کر اپنا کاروبار سرانجام دے سکیں انہون نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان میں بسنے والے تمام اقلیت برادری نے ملک وقوم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور پاکستان کی ترقی خوشحالی میں اہم رول پلے کیا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اقلیت برادری کی عبادت گاہوں میں وہ تمام سہولیات فراہم کر سکیں جو ان کو درپیش ہے اس موقع پر انہوں نے اقلیت برادری کے معذور افراد کیلئے 10موٹر سائیکل دینے کو اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اقلیت برادری کے مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :