انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ15 فروری سے شروع ہوگا،100سے زائد کلبز حصہ لینگے ،اصغر خان

جمعرات 8 فروری 2018 21:04

انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ15 فروری سے شروع ہوگا،100سے زائد کلبز حصہ لینگے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ15 فروری سے شروع ہوگی جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ سو سے زائد کلبز حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ٹورنامنٹ کیلئے ڈراز کا اعلان کردیا گیاجن کو آٹھ مختلف گروپز میں تقسیم کیاگیا ہے ، پول اے میں پشاورپینتھر،پلوسی رینجر،جمال انٹر نیشنل،شاہ جمخانہ ،پشاور بادشاہ،ارباب نیاز ،خیبرسٹار کلب ،دی مال آف پشاور،ڈان کلب،خلیل کرکٹ کلب ،میاں کلب ،پشاور لائنز،روز کلب ،پول بھی میں شمع کلب ،شاہ زلمی ینگ خلیل ِ پشاور یوتھ ہلال کلب، فمیلی کلب ،عثمانیہ کلب ،السید کلب،ماڈل کلب ، پشاورسٹرایکلر، پول سی میں کائونٹی کلب ،زیڈ جانز،ہشتنگر ، خلیل کمبائنڈ جمخانہ سٹارز،گولڈ بوائزاسلامیہ کرکٹ کلب ،آئی سی ایم ایس کولٹس، شاہین کلب سلکو کلب پشاور کولٹس ، سمیت دیگر گروپس شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :