پیوٹن اور اردگان کا شام میں دہشت گردی کے خلاف فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعرات 8 فروری 2018 20:58

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام میں دہشت گردی کے خلاف فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دونوں رہنماں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں شام کے معاملے میں روس، ترکی اور ایران کے درمیان تازہ رابطوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ کریملن کے ترجمان دیمیتری پیشکوف کے مطابق ان تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات کے امکان پر بھی بات ہوئی تاہم اس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :