آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردارقابل ستائش ہے ، پاک فوج کی کوششوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی، جنرل میخائل کوسٹرا کوس

جمعرات 8 فروری 2018 20:43

آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات ، خطے کی سیکیورٹی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوسٹرا کوس نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوسٹرا کوس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کوسٹرا کوس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کوششوں سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی۔

متعلقہ عنوان :