بیجنگ میں سونامی وارننگ سینٹر کا قیام

سینٹر چوبیس گھنٹے طوفان اور دیگر آفات کے بارے میں اطلاعات فراہم کریگا

جمعرات 8 فروری 2018 21:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) چین نے بیجنگ میں بین الاقوامی سونامی وارننگ سینٹر قائم کردیا ہے تاکہ جنوبی چینی سمندر کیساتھ ممالک کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

یہ سینٹر نے زلزلے اور دیگر آفات کی بروقت اطلاعات کیلئے قائم کیا ہے اور یہ چوبیس گھنٹے بغیر کسی رکاوٹ کے وارننگ جاری کرتا رہے گا ۔ یہ بات چین کی بحری انتظامیہ نے بتائی ہے ۔ جنوبی چینی سمندر ایک ایسا علاقہ ہے جہاں اکثر سونامی آتے رہتے ہیں اور اب تک اس خطے کے ممالک امریکہ اور جاپان کے مراکز سے حاصل ہونے والی معلومات سے فائدہ اٹھاتے تھے ۔ بیجنگمیں یہ مرکز قائم کرنے کی تجویز2009میں تیار کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :