قانون ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیگر کو مسلم امہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے‘مولانا عطاء الرحمن

جمعرات 8 فروری 2018 21:18

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع باغ کے وسابق امیر امیدوار اسمبلی مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیگر کو مسلم امہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ‘اس سے آزاد کشمیر کی سیاسی ومذہبی جیت پر کوئی جیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اس شاندار کامیابی پر جمعیت علمائے اسلام آزاد جموں وکشمیر جمعة المبارک کو یوم تشکر منائے گی اس سلسلہ میں علماء کرام اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کے خطابات دیں گے جس میں آزاد حکومت کی جانب سے ختم نبوت بل کے پاس کروائے جانے اور اس بارے میں علماء کرام کے کردار سے آگاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع باغ کے امیر مولانا عطاء الرحمن،مولانا امین الحق فاروق سنیئر نائب امیر حلقہ شرقی باغ،لیئق اشرفی،،عبدالصبور مدنی اور دیگر نے جماعت کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے میجر ایوب شہید کا کلیدی کردار ہے آج سے 43 سال قبل انہوں نے اس مسئلے کو اسمبلی فورم پر اٹھایا اور قرارداد پاس کروائی جیسے اب آئینی شکل دی گئی ہے جمعیت علمائے کے اکابرین نے اس بارے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے آزاد کشمیر میں میجر ایوب نے جب قرارداد پیش کی تو اس کا مسودہ مدرسہ تعلیم القرآن باغ میں مولانا میر زمان کی سرپرستی میں تیار طکیا گیا اس قرارداد کی تیاری میں باغ کے علماء کرام کا اور حصوصا حافظ عطداللہ کا کردار قابل ستائش تھا ہم اس شاندار کارنامے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :