شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 19:52

شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک
وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ میڈیا چینلز کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان سے متصل افغان سرحدی علاقے میں ہوا ہے۔ حملے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدہ ہو جانے والے تعلقات کے بعد پاکستانی علاقے میں یہ دوسرا امریکی ڈرون حملہ ہے۔