بلوچستان سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئی28امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دئیے

پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے چار مسلم لیگ (ن) نیشنل پارٹی ،جمعیت علما ء اسلام کے تین تین ، عوامی نیشنل پارٹی کے دو ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ایک ،جبکہ گیارہ آزاد امیدوار شامل سینیٹ انتخابات میں تاحا ل مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی نے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے

جمعرات 8 فروری 2018 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئی28امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (بلوچستان )میں جمع کروا دئیے ، پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے چار، مسلم لیگ (ن) ،نیشنل پارٹی ،جمعیت علما ء اسلام کے تین تین ، عوامی نیشنل پارٹی کے دو ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ایک ،جبکہ گیارہ آزاد امیدوار شامل ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر نعیم مجید جعفر کے مطابق سینیٹ انتخابات کے پہلے مر حلے کے اختتام پر 8فروری کو سہ پہر چار بجے تک کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں وصول کئے گئے جن میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں 28امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی جمع کروا دئیے ہیں سات جنرل نشستوں پر کل 15امیدواروں نے کاغذات جمع کئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے امیر افضل خان مندو خیل،نیشنل پارٹی کے محمد اکرم بلوچ،جمعیت علما ء اسلام کے مولوی فیض محمد ،بی این پی(مینگل) کے میر ہما یوں عزیز کرد ،اے این پی کے نظام الدین کاکڑ ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے محمد یوسف کاکڑ،سردار شفیق ترین جبکہ آزاد امیدواروں محمد صادق سنجرانی ،احمد خان ،محمد عبدالقادر ،علائو الدین ،انوار الحق کاکڑ،کہدہ بابر،فتح محمد بلوچ،حسین اسلام ،ٹینکو کریٹ کی دو نشستوں پر کل 7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں نیشنل پارٹی کے محمد طاہر بزنجو، جمعیت علماء اسلام کے کامران مر تضی ایڈوکیٹ ،اے این پی کے نظام الدین،مسلم لیگ (ن) کے نصیب اللہ بازئی ،پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر مناف ترین ،اور آزاد امیدواروں محمد عبدالقاد راور حسین اسلام،جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر چھ امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کئے جن میں نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید،جمعیت علما ء اسلام کی عذرا سید، پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کی عابدہ عمر،مسلم لیگ (ن) کی سمینہ ممتاز اور آزاد امیدوار ثناء جمالی، شع پر وین مگسی شامل ہیں ،سینیٹ انتخابات میں تاحا ل مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی نے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے ، ماہرین کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے امیدوار کو 9ووٹ درکار ہیں اس وقت بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 21،پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 14،نیشنل پارٹی کے ارکان کی تعداد 11،جمعیت علما اسلام کے ارکان کی تعداد 8،مسلم لیگ (ق) کی 5،بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2،اے این پی ،بی این پی (عوامی )،مجلس وحدت المسلمین ،اور آزاد ارکان کی تعداد ایک ایک ہے ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی فہر ست جاری کی جائے گی جبکہ 12فروری کو کا غذات کی جانچ پڑتال ،15فروری کا اعتراضات داخل کئے جائیں گے 17کو ٹریبونل اپیلیں نمٹائے گا،18فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی 19تاریخ تک کاغذات نا مزدگی واپس لئے جا سکیں اور پولنگ صوبائی اسمبلی میں 3مارچ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 84امیدواروں نے 140کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سے حاصل کئے تھے ۔