شہبازشریف کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 8 فروری 2018 19:56

شہبازشریف کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، قیمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرراکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں دوسکیورٹی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والے سکیورٹی اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیںاورقوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست فاش دیں گے۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :