کراچی ریجن وائٹ نے پشاور ریجن کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18ء کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعرات 8 فروری 2018 19:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) کراچی ریجن وائٹ نے پشاور ریجن کو 5وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ون ڈے کپ انٹر ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18ء کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے ولاے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 49.5اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنائے۔

محمد رضوان نے 65گیندوں پر 72رنز بنائے انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

دوسرے نمایاں بلے باز اسرار تیھے جنہوں نی66گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 66رنز بنائے ۔ محمد اصغر نی43کے عوض اور انور علی نی49رنز کے عوض تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ضیاء الحق نے 66رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی ریجن وائٹ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر 5وکٹوں کے نقصان پر 285رنز بنا کر ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ خرم منظور نی102گیندوں رپ شاندار سنچری بنائی ۔ انکی اننگز میں گیارہ چوکے شامل تھے۔ اکبر رحمن اور اسد شفیق نے بالترتیب 82اور36رنز بنائے۔ کراچی کی ٹیم اب دس فروری کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے فائنل کھیلے گی۔۔

متعلقہ عنوان :