کراچی، تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے پی ٹی وی حملہ کیس سے بری

استغاثہ کے وکیل نے جو بھی دلائل دئیے وہ بلاجواز اور بے بنیاد تھے،ڈاکٹر عارف علوی

جمعرات 8 فروری 2018 19:52

کراچی، تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) کستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے پی ٹی وی حملہ کیس سے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں ایم مزاری کے بری ہونے پر کہا ہے کہ استغاثہ کے وکیل نے جو بھی دلائل دئیے وہ بلاجواز اور بے بنیاد تھے۔ جو بے قصور تھے وہ بے قصور ثابت ہو کر رہے، اس لیے سیاسی مخالفین پر مقدمات درج کرنا بند کیا جائے۔

انتقام پسندی اور محاذ آرائی سراسر وقت کا ضیاع اور ریاستی وسائل کا غلط استعمال ہے۔ ن لیگ سیاسی مخالفین کو ریاستی طاقت کے ذریعے دبانا چاہتی ہے لیکن ان کا دور عنقریب ختم ہوجائے گا۔ یہ باتیں ڈاکٹر عارف علوی نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی قیادت کو عوام نے اچھی طرح آزما لیا ہے اور اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

عوام کا فیصلہ پورا پاکستان دیکھے گا کہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف ملکی خزانے کو لوٹنے والے چور اور لٹیروں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر چھوڑے گی۔ ہم جھوٹوں کو ان کے گھر تک پہنچا کر دم لیں گے۔ آج ملک کی عدلیہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے کر رہی ہے اور ن لیگ کے صدرونااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت پوری پارٹی اور پورے خاندان کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔

عدلیہ کے ہر حق پر مبنی فیصلے کا احترام اور خیر مقدم کیاجانا چاہئے۔ سیاسی لٹیروں کے دن گنے جا چکے ہیں اور بہت جلد عوام ان کو انتخابات کے ذریعے ناکامی کا منہ دکھا کر چھوڑیں گے۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی انتقام نہیں بلکہ ان کا منطقی انجام ہوگا۔ ہم صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔ن لیگ کی طرح پروپیگنڈہ کرکے عدلیہ سمیت ملکی اداروں اور سیاسی رہنمائوں کے کردار پر کیچڑ نہیں اچھالتے۔ حکومتی وکیل نے عدالت پر حملے اور دیگر بے بنیاد الزامات لگائے لیکن جب ان سے ثبوت طلب کیے گئے تو دینے میں ناکام رہے۔ #