شریف برادران کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی، چوہدری مامون

جمعرات 8 فروری 2018 19:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ این ای54کے مرکزی رہنما چوہدری مامون انورنے کہا ہے کہ قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب میاں نوازشریف نے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے بے شمار میگا پراجیکٹ مکمل کیے جنکی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اورجو لوگ سب کچھ دیکھنے کے باوجود ان ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کررہے ہیں یا نہیں مان رہے وہ سوائے منافقت کے اورکچھ نہیں کررہے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر میاں برادران نے گامزن کیا ہے اوراسی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھرپورطریقے سے کامیابی حاصل کرکے ایک بارپھر حکومت بنائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس رینج روڈ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان ومعززین علاقہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری مامون انورنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو کام ملک و قوم کیلئے کیے ہیں ان کی بیرونی ممالک کے حکمران بھی تعریف کرتے ہیں سی پیک جیسا گیم چینجر منصوبہ،میٹرو بس کے منصوبے،اورنج لائن ٹرین منصوبہ،ملک بھر میں بجلی گھروں کاقیام سمیت بے شمار کام کیے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ آنیوالے دنوں میں ملک سے بیروزگاری اورغربت کابھی خاتمہ ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :