کراچی، صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر کی ترقی پانے والے کالج اساتذہ کو مبارکباد

جمعرات 8 فروری 2018 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر اور سیکرٹری تعلیم کالجز پرویز احمد سیہڑ نے ترقی پانے والے کالج اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز تقریباً 600 مرد اور خواتین لیکچرارز کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں اسٹنٹ پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کالج اساتذہ کو ترقی دیکر ان کا ایک بڑا مسئلہ حل کردیا ہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں انتہائی مخلص ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ترقی پانے اساتذہ اپنے طالب علموں کی تعلیم و تربیت پر زیادہ توجہ دیں گے اور نتیجے کے طور طلبائ بہتر نتائج لائیں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کراچی کی طالبہ کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وظیفہ نہ ملنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکولز کراچی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں اور متعلقہ طالبہ کواس کا حق دلائیں۔

متعلقہ عنوان :