جمعیت علماء اسلام کراچی 22مارچ کو فقید المثال اسلام زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کرے گی،مولانا راشدمحمودسومرو

جمعرات 8 فروری 2018 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کراچی 22مارچ کو فقید المثال اسلام زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کرے گی ذمہ داران و کارکنان آج سے ہی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ محمودیہ میراں ناکہ لیاری میں جمعیت علماء اسلام کے کراچی کے سینئر اراکین اور تمام اضلاع کے امرائ نظماء کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں جے یوآئی کے بزرگ رہنماء قاری شیر افضل خان، صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، مولانا عبدالکریم عابد، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا عمرصادق، مولانا گل محمد طالونی، مفتی عبدالحق عثمانی،مولانا سیدحماد اللہ شاہ، قاضی فخرالحسن، مولانا محمدغیاث،مولانا سلیم اللہ ترکی، بابر قمر عالم، مولانا نورالحق، مولانا عاصم کریم،ڈاکٹر عطاء الرحمن، مولانا عبدالرشید نعمانی،محمد سمیع سواتی،مفتی عبداللہ بلوچ،قاری فیض الرحمن عابد، لطف الرحیم، پیرنصیرالدین عثمانی سمیت ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی،جے یو آئی کے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یوآئی کراچی 22مارچ 2018 کوجناح گراؤنڈمزارقائد کراچی میں عظیم الشان اسلام زندہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی قائد جمعیت مولانافضل الرحمن کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے گے،کانفرنس کا انعقا د سے کراچی کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گیاور متحدہ مجلس عمل کو تقویت ملے گی متحدہ مجلس عمل کے قیام سے دینی جماعتوں سے خائف قوتوں میں صف ماتم بچھ چکی ہے ،مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شہیداسلام علامہ ڈاکٹرخالد محمود سومرو کیس میں اب تک جانبداری کا مظاہرہ کیا حال ہی میں 100کے قریب مقدمات کو فوجی عدالتوں میں منتقل کیا گیا لیکن تحریری معاہدوں اوروعدوں کے باوجود شہید اسلام کا ہائی پروفائل کیس تاحال فوجی عدالت میں منتقل نہیں کیا گیا جس سے سندھ حکومت کی بددیانتی واضح ہورہی ہے ، انہوں نے کہا شہید اسلام کے قاتلوں کے سرپرستوں کی سندھ حکومت میں موجود کچھ بااثرشخصیات پشت پناہی کررہی ہیں لیکن جمعیت علمائ اسلام نے قاتلوں کا تعقب نہیں چھوڑا ہم اپنے شہید قائد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہمارے کارکنان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان سفاک اور مکروہ چہروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچادیں ،انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے جلدہی نئی حکمت عملی کیساتھ سندھ حکومت کیخلاف میدان میں نکلیں گے۔

#

متعلقہ عنوان :