کراچی، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کمپیوٹرائزڈ ، کسی بھی ٹھیکے میں بے قاعدگی کرنا ناممکن بن گیا

جمعرات 8 فروری 2018 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) حکومت سندھ نے ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے تعاون سے سرکاری ٹھیکوں کے لئے بڑا اقدام کرلیا جس کے بعد اب کسی بھی ٹھیکے میں بے قاعدگی کرنا ناممکن بن گیا ہے ۔بدھ کو سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا)کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اور اس کو محکمہ اینٹی کرپشن ،نیب ،عالمی بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے منسلک کردیا گیا ہے اس کی افتتاحی تقریب سیپرا کے ہیڈ آفس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر وزیر خوراک ،سیپرا نثار احمد کھوڑو تھے ۔

عالمی بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ڈی جی سیپرا خالد چاچڑ نے بتا یا کہ اب سیپرا کی ویب سائٹ پر ایک دو سال کے ٹھیکوں اور سرکاری خریداریوں کی تفصیلات موجود ہوں گی ۔

(جاری ہے)

پہلے صرف ایک ہفتے کا ریکارڈ ہوتا تھا لیکن اب اس نظام کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے ،اب ایک سے دو سال تک کا ریکارڈ دستیاب ہوگا اور کوئی بھی ٹھیکہ غیر قانونی طور پر نہیں دیا جاسکے گا او ر اس کی شفافیت کوکوئی بھی چیک کرسکتا ہے جس پر عالمی بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے نمائندوں نے اس نظام کو سراہا ۔

صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیپرا کے نظام کو فول پروف بنانے سے ثابت کردیا ہے کہ اب حکومت سندھ قطعی طور پر کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے سیپرا کے ڈی جی خالد چاچڑ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔#

متعلقہ عنوان :