Live Updates

قومی وطن پارٹی کے رکن خیبرپختوںخواہ اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2018 19:19

قومی وطن پارٹی کے رکن خیبرپختوںخواہ اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) قومی وطن پارٹی کے رکن خیبرپختوںخواہ اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ میں ایک اور بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سلطان محمود نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے ملاقات میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ تاہم سلطان محمود نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات