وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 8 فروری 2018 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز ..
لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرراکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعلیٰ نے حملے میں 2سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن میں قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں اورقوم ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اتحاد اور اتفاق کی قوت سے شکست فاش دیں گے،وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔