جامعہ کراچی نے ایم اے کی کئی مضامین کی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 8 فروری 2018 19:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) جامعہ کراچی نے ایم اے اسلامک اسٹڈیز ،بین الاقوامی تعلقات ، سیاسیات ، اسلامک ہسٹری اوراسلامک اسٹڈیز کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم اے پرائیوٹ سال اول اسلامک اسٹڈیز ،بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات جبکہ ایم اے پرائیوٹ سال آخر اسلامک ہسٹری اوراسلامک اسٹڈیز سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں محمد آصف ولد محمد صادق سیٹ نمبر320019 نے 602 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،عائشہ ابرار بنت فضل ابرارسیٹ نمبر320038 نے 575 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سعدیہ بتول بنت محمد اشرف سیٹ نمبر320176 نے 565 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

امتحانات میں 159 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو فرسٹ جبکہ 42 کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔

کامیاب طلبہ کا تناسب 27.67 فیصدرہا۔ایم اے سال آخراسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں عفت بنت محمد شریف سیٹ نمبر320713 نے 766 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،غفران الحق ولد اسحان الحق سیٹ نمبر321013 نی746 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شیر علی ولد محمد یوسف سیٹ نمبر320597 نے 741 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 538 طلبہ شریک ہوئے،200 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 207 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔

کامیاب طلبہ کا تناسب 75.65 فیصدرہا۔ایم اے سال اول بین الاقوامی تعلقات کے امتحانات میں1523 طلبہ شریک ہوئے،622 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 901 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 40.84 فیصدرہا۔ایم اے سال اول اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 661 طلبہ شریک ہوئے،460 طلبہ کوکامیاب قراردیاگیا جبکہ 201 طلبہ ناکام قراردیئے گئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 69.59 فیصدرہا۔ایم اے سیاسیات سال اول کے امتحانات میں 191 طلبہ شریک ہوئے،140 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 51 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 73.30 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :