آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںمجموعہ کلا ’’سنج فغاں ‘‘ دیوان حسین کی تقریب رونمائی (کل) ہوگی

جمعرات 8 فروری 2018 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام میر محمد حسین علی خان ’’حسین ‘‘ٹالپر کے مجموعہ کلام ’’سنج فغاں ‘‘ دیوان حسین کی تقریب رونمائی بروز جمعہ 9 فروری 2018 ء شام 6 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سردار علی شاہ ہونگے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے ۔ اظہار خیال کرنے والوں میں نصیر مرزا ، انیق احمد ، انوارحیدراور اجمل سراج ہیں۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر نزہت عباسی انجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :