رانا مشہود احمد خاں (کل )گلشن راوی لاہور میںمنعقد ہونے والے مینا بازار کی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کرینگے

جمعرات 8 فروری 2018 19:16

رانا مشہود احمد خاں (کل )گلشن راوی لاہور میںمنعقد ہونے والے مینا بازار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کل بروز ( جمعہ ) کو 04:00بجے سہ پہر مون مارکیٹ گراونڈ، گلشن راوی لاہور میںمنعقد ہونے والے مینا بازار کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ دو روزہ مینا بازار علاقہ کی خواتین اور بچوں کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جو 09اور 10فروری بروز جمعہ اور ہفتہ دوپہر 04:00بجے تا10:00بجے رات تک جاری رہے گا۔