کراچی ،صدر اور کلفٹن میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،3زخمی

اتحاد ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

جمعرات 8 فروری 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) صدر اور کلفٹن میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے،اتحاد ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر پارکنگ پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے،،کلفٹن ریسکورس سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر اتحاد ٹاؤن پولیس نے 3 ملزمان حبیب عادل اور فجل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔