کراچی کے شہریوں نے دودھ مافیا کی من مانی قیمتوں کویکسرمسترد کردیا

ودھ مافیا کو متنبہ کیا کہ اگر دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا تو اضافے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے،سیاسی و سماجی حلقے

جمعرات 8 فروری 2018 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) کراچی کے شہریوں نے دودھ مافیا کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی کا 62فیصد مزدور طبقہ گزشتہ کئی سالوں سے پرانی تنخواہوں پر مزدوری کر رہا ہے تو وہ دودھ مافیا کی من مانی دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ البتہ اگر حکومت فی کلو 5روپے کا سرکاری اعلان کرتی ہے تو اسے کراچی کے شہری قبول کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کے سروے کے مطابق کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کراچی میں سپلائی ہونے والا 60فیصد دودھ مصنوعی اور کریم نکلا ہوا سفید پانی جیسا ہے تو فی کلو دودھ کی قیمت میں دودھ مافیا کی من مانی اضافی قیمت کیسے قبول کر سکتے ہیں۔ کراچی کے سیاسی، سماجی، عوامی حلقوں نے دودھ کی قیمت میں کی گئی من مانے اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دودھ مافیا کو متنبہ کیا کہ اگر دودھ کی فی کلو قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا تو اضافے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :