سندھ ہائیکورٹ نے دوسگے بھائیوں کی گمشدگی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر حکومت سندھ کو نوٹس جار ی کردیا

جمعرات 8 فروری 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے دوسگے بھائیوں کی گمشدگی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو دوسگے بھائیوں گمشدگی سمیت متعدد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دو آگے بھائیوں کی والدہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے بیٹوں محمد الیاس اور محمد علی کو 18 سمبر 2017 کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ لاپتہ ممتاز حسین کو رضویہ سوسائٹی سے حراست میں لیا گیا۔ شہری مہتاب 5 جون 2017 سے لاپتہ ہے، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ لاپتہ ہونے والے کسی جرم میں ملوث ہیں متعلقہ فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔ لاپتہ شہریوں کی جان کو خطرہ ہے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 8 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر پیش کیا جائے۔