ڈیرہ شہر میں کمشنری بازار میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ،دودھ فروش کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 8 فروری 2018 18:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) ڈیرہ شہر میں کمشنری بازار کے اندر ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں دودھ فروش کو قتل کر دیا گیا ‘ سیکورٹی کے سخت پہرے میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ‘ سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنری بازار میں محلہ قصابان کے قریب نامعلوم دہشتگروں نے تیس سالہ افتخارحسین ولد ریاض حسین قوم گشکوری سکنہ مریالی کو دکان پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ‘ سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے ‘ مرحوم افتخار حسین کی نماز جنازہ سیکورٹی کے سخت پہرے میں ادا کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :