اسپاٹ فکسنگ میں عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 8 فروری 2018 18:15

اسپاٹ فکسنگ میں عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں عدم تعاون پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کیخلاف نئی چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، کرکٹر کو 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی چارج شیٹ میں ناصر جمشید پر فکسنگ کرنے اور ساتھی کھلاڑیوں کو اکسانے سمیت فکسرز کو معاونت فراہم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔ ناصر جمشید کو نئی چارج شیٹ پر 14 روز میں جواب جمع کروانا ہو گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :