آئی پی ایل 2018ء، لاستھ مالنگا ممبئی انڈینز کے بائولنگ مشیر مقرر

جمعرات 8 فروری 2018 17:58

آئی پی ایل 2018ء، لاستھ مالنگا ممبئی انڈینز کے بائولنگ مشیر مقرر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ممبئی انڈینز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کی بطور بائولنگ مشیر خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

مالنگا آئی پی ایل کے دس ایڈیشنز تک ممبئی کے ساتھ منسلک رہے تاہم اس بار کسی فرنچائز نے ان میں دلچسپی نہ لی اور وہ فروخت نہیں ہو سکے تھے تاہم ممبئی انڈینز نے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں بائولنگ مشیر مقرر کر دیا۔

مالنگا ممبئی انڈینز کے سپورٹنگ سٹاف میں مہیلا جے وردھنے، بائولنگ کوچ شین بونڈ، بیٹنگ کوچ روبن سنگھ اور نو منتخب فیلڈنگ کوچ جیمز پامنٹ کو جوائن کریں گے۔ سری لنکن فاسٹ بائولر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک عشرے تک ممبئی انڈینز سے منسلک رہا اور اس کے ساتھ کام جاری رکھنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، بطور بائولر بہت لطف اندوز ہوا اور اب بائولنگ مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :