جماعت اہل سنت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ْعلامہ سید مظہر سعید

آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 8 فروری 2018 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اورجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ختم نبوت بل کے لئے محنت کرنے پر پیر سید علی رضا شاہ بخاری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پیر سید علی بخاری کا یہ کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ جماعت اہل سنت آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام ممبران کو مبارک باد کے خطوط ارسال کرے گی۔ آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم قادیانیوں سے متعلق قرارداد کے محرک پیر سید علی رضا بخاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اہل سنت کے اکابرین نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے لئے ہونے والی قانون سازی میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔ منکرین ختم نبوت اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جانا پوری قوم کیلئے خوشخبری ہے۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کے خلاف قانون سازی میں امام نورانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج آذاد کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر امام شاہ احمد نورانی کی روح خوش ہو گی۔

پیر سید علی رضا بخاری کو آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ختم نبوت کے مقدس نام پر سیاست کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اہل حق قادیانی فتنے کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ اسلام دشمن طاقتیں قادیانیوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔

قادیانیوں کا عالمی ہیڈکوارٹر اسرائیل میں ہے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ختم نبوت کا مضمون ہر سطح کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ منکرین ختم نبوت کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ قادیانیوں کو اہم کلیدی سرکاری عہدوں سے الگ کیا جائے۔ قادیانیت کی فکری مزاحمت کے لئے اہل حق متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :