سعودی شہری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، حادثے کے زمہ دار امریکی شہری کو 27 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 8 فروری 2018 16:49

سعودی شہری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، حادثے کے زمہ دار امریکی شہری کو ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) ذرائع کے مطابق ایک امریکی عدالت نے جولائی 2017ء کے شروع میں سعودی طالب علم حسین آل حمزہ کو کچلنے والے امریکی شہری کو 27 ماہ قید کی سزا سنادی ۔ آل حمزہ حادثے کو شکار ہونے پرزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ امریکی شہری نے اقبال جرم کرلیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سزا بہت کم ہے جبکہ قاتل عادی مجرم ہے اور اس نے انسپکٹرز کیساتھ تعاون بھی نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے غلط معلومات دی تھیں، جان بوجھ کر جھوٹ بھی بولا تھا۔ انکا یہ بھی کہناہے کہ امریکی نے مقدمے کی سماعت کے دوران اظہار ندامت جھوٹ موٹ ہی کیا تھا ۔ سعودی شہری کے خاندان نے سزا سے متفق نہ ہوتے ہوئے عدالت سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کے قاتل کو سزا موت دی جانی چاہیے ، یا عمر بھر قید ہونی چاہیے۔ اپیل کے بعد عدالت کے فیصلے میں ابھی کو ردوبدل نہیں کیا گیا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔