شریف برادران کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،بیگم شاہدہ قدیر

جمعرات 8 فروری 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالا ہے ۔ شریف برادران کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، مخالفین کی سازشوں کے باوجود نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کھیل تماشا نہیںبلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، آئندہ الیکشن میں عوام ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے والوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی اورعوام ووٹ کے ذریعے منفی سیاست اور جھوٹ بولنے والوں کا محاسبہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے اپنی مثبت پالیسیوں سے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کے مکمل ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں، چین کے تعاون سے سی پیک جیسے منصوبے پر کام شروع ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی قوم کی قسمت چمک جائے گی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،آئندہ آنے والے انتخابات میں مخالفین کی خوش فہمی دور کر دی جائے گی جبکہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :