سینیٹر راجہ ظفر الحق سے پاکستان میں متعین مصر کے سفیر احمد محمد فیدل یعقوب کی ملاقات،

دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 8 فروری 2018 15:56

سینیٹر راجہ ظفر الحق سے پاکستان میں متعین مصر کے سفیر احمد محمد فیدل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق سے جمعرات کو پاکستان میں مصر کے سفیر احمد محمد فیدل یعقوب نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر غیر ملکی سفیر سے بات کرتے ہوئے راجہ محمد ظفر الحق نے کہاکہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی رشتوں سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ مسلم امہ کے مسائل کا حل اسلامی ممالک کے اتحاد اور مشترکات میں ہے۔ اس موقع پر مصر کے سفیر نے راجہ محمد ظفرالحق کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات میں مزید وسعت کے لئے وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :