اسکول ٹیچر کے ایک تھپڑ سے 11 سالہ طالبہ ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 فروری 2018 15:26

اسکول ٹیچر کے ایک تھپڑ سے 11 سالہ طالبہ ہلاک
اترپردیش (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2018ء) : بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 11 سسالہ طالبہ اسکول ٹیچر کا ایک ہی تھپڑ کھانے کے بعد ہلاک ہو گئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلیا میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 11 سالہ طالبہ کو اسکول ٹیچر نے ایک تھپڑ رسید کیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔

(جاری ہے)

بے ہوشی کی حالت میں بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

اسکول ٹیچر رجنی اوپادھے کے خلاف مجرمانہ قتل کی دفعات شامل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ بچی کو 5 فروری کو اس کے اسکول ٹیچر نے تھپڑ رسید کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بچی کی میت کو اسکول کے سامنے رکھ کر اںصاف کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :