طالبان ،مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے ،

دہشتگردی کی جنگ میں اتنے امریکی نہیں مرے جتنے پاکستانی شہید ہوئے‘ بلاول بھٹو افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلاافغان،امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے اور آپ توقع کرتے ہیں پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے‘ چیئرمین پیپلز پارٹی نے امریکی ٹی وی اینکر کو دہشتگردی کے سوال پر لاجواب کر دیا

جمعرات 8 فروری 2018 15:20

طالبان ،مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں بلکہ امریکہ نے بنائے اور افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلاافغان،امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے اور آپ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو انٹرویو کے دوران دہشت گردی کے سوال پر لاجواب کر دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ نے مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کی ریاست کو مجبور کیا،میری ماں نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے،میری ماں نے بش کو کہا تھا کہ ایسی بلا مت بنائو جو بعد میں آپ کے گلے پڑ جائے،دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے،دہشتگردی کی اس جنگ میں اتنے امریکی نہیں مرے جتنے پاکستانی شہید ہوئے،پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے کم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں،افغان،امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے،آپ توقع کرتے ہیں پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے 30ارب ڈالر کا طعنہ دے کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں، ہمیں امداد نہ دینا امریکہ کا حق ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کیسے روکا جا سکتا ہے۔