ابوظہبی میں 44 گاڑیوں کے حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 8 فروری 2018 14:30

ابوظہبی میں 44 گاڑیوں کے حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور گرفتار
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو ظہبی میں شیخ زید روڈ پر 44 گاڑیوں کے ٹریفک حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور نہ صرف حادثے کا باعث بنا ہے بلکہ 44 گاڑیوں کے اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی اس حالت میں پہنچنے کا اکیلا یہ ہی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے ڈرایکٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرائیور کو اس لیے گرفتار کیا گیا ہے کہ رش کے اوقات میں شیخ زید پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ منع ہے لیکن پھر بھی یہ ٹرک لے کر وہاں موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ متحدہ عرب امارات کی معروف شاہراہ شیخ زید روڈ پر متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے شیخ زید روڈ پر دو جگہ ٹریفک حادثات کی تصدیق کی تھے۔ حکام نے بتایا کہ کم ازکم 44 گاڑیوں آپس میں ٹکرائیں تھیں جس کے نتیجے میں تقریباً 22 لوگ زخمی ہوئے تھے جن میں سے 18 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ ٹریفک حکام نے شہریوں کو متبادل سڑک استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔

متعلقہ عنوان :