شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘

5 سالہ بچہ جاں بحق‘ 8 سالہ بھائی شدید زخمی

جمعرات 8 فروری 2018 14:47

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘
میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر علی میں منتقل کیا تاہم ان میں سے 5 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے 8 سالہ بچے کو بنوں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014 سے قبل فاٹا کی شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت 7 ایجنسیز کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔…

متعلقہ عنوان :