طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے،بلاول بھٹو زرداری

امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا،شہید بے نظیر بھٹو نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے، ایسی بلا مت بنائو جو بعد میں آپ کے گلے پڑ جائے، دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے،افغان، امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعرات 8 فروری 2018 14:47

طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے،بلاول بھٹو زرداری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے،امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا،شہید بے نظیر بھٹو نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے، ایسی بلا مت بنائو جو بعد میں آپ کے گلے پڑ جائے، دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے،افغان، امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

وہ جمعرات کو امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان اور مجاہدین پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے، امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا، امریکہ نے مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کی ریاست کو مجبور کیا، میری ماں نے صدر بش کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ نجی لشکر نہ بنائے،میری ماں نے بش کو کہا تھا کہ ایسی بلا مت بنائو جو بعد میں آپ کے گلے پڑ جائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ، دہشتگردی کی اس جنگ میں اتنے امریکی نہیں مرے جتنے پاکستانی شہید ہوئے،پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے کم کر دیا ہے، افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان، امریکہ اور نیٹو فورسز سب ملکر بھی افغانستان سے دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے، آپ توقع کرتے ہیں پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے، صدر ٹرمپ نے 30 ارب ڈالر کا طعنا دے کر مجھ سمیت تمام پاکستانیوں کے دل دکھائے ہیں،ہمیں امداد نہ دینا امریکہ کا حق ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کیسے روکا جا سکتا ہے۔