رواں سال چین کی اقتصادی شرح نمو 6.5فیصد ہوگی،سرمایہ کاری گولڈ مین بنک کی پیش گوئی

جمعرات 8 فروری 2018 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) چین کی تیز رفتار سٹرکچرل اصلاحات اور قرضے کی سطوں میں کمی کی کوششوں سے امسال مجموعی ملکی پیداوار میں اضافے میں معمولی سست روی آسکتی ہے۔ یہ بات سرمایہ کاری بنک گولڈ مین ساچز نے رواں سال کے لیے پیداواری شرح نمو 6.5فیصد مقرر کرتے ہوئے کہی ہے۔

(جاری ہے)

گولڈ مین ساچز میں عالمی سرمایہ کاری ریسرچ کے مینجنگ ڈائریکٹر اینڈریو ٹلٹن نے کہاکہ چین نے گزشتہ سال اچھی کارکردگی دیکھائی ہے۔ قرضے میں اضافے میں سست روی نے عام طور پر ملکی معیشت میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔تاہم مجموعی قومی پیداوار فروغ پذیر رہی۔ قومی شماریات بیورو کے مطابق چین کی مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ سال 6.9فیصد رہی جوکہ 2016کی 6.7فیصد سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :