سعودی میونسپلٹی نے موسیقی پرپابندی کے دعوے کی تردید کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 8 فروری 2018 13:59

سعودی میونسپلٹی نے موسیقی پرپابندی کے دعوے کی تردید کر دی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ تجارتی مراکز، قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں سگریٹ نوشی اور موسیقی پر پابندی کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میونسپلٹی کی جانب سے  یہ وضاحت اس افواہ کے جواب میں جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میونسپلٹی نے تمام ریستورانوں، قہوہ خانوں اور تجارتی مراکز میں موسیقی پر پابندی لگادی ہے۔ میونسپلٹی کا کہناہے کہ پابندی ایک مخصوص تجارتی مرکز پر عائد کی گئی ہے۔ خاص حالات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :