Live Updates

عابد باکسر شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلوں میں لوگوںکو قتل کراتا تھا‘

اسکے ملک واپس آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا‘ شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں کہ جہاں چاہوں ان سے دو سے تین گنا بڑا جلسہ کرکے دکھائوں گا‘ قانون کی بالادستی قائم کرنے پر سپریم کورٹ سے خوش ہیں‘یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 فروری 2018 14:05

عابد باکسر شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلوں میں لوگوںکو قتل کراتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلوں میں لوگوںکو قتل کراتا تھا‘ عابد باکسر کے ملک واپس آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا‘ شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں کہ جہاں چاہوں ان سے دو سے تین گنا بڑا جلسہ کرکے دکھائوں گا‘ قانون کی بالادستی قائم کرنے پر سپریم کورٹ سے خوش ہیں‘یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

جمعرات کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے پر قوم سپریم کورٹ سے خوش ہے۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے سپریم کورٹ سب کو قانون کے دائرے میں لائی ہے قوم ان حکمرانوں سے تنگ ہے ایک قانون طاقتور اور ایک کمزور کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

طاقتور انسان کو کسی نہ کسی طریقے سے این آر او مل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلے کرتا تھا۔

شہباز شریف ان کو مروانا چاہتے تھے عابد باکسر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حکم کے بغیر کسی کو قتل نہیں کرتے تھے۔ سپریم کورٹ ایسے لوگوں کو مافیا کہتی ہے سبزہ زار میں پانچ نوجوانوں کو پولیس کے ہاتھوں مروایا گیا شریف برادران کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک جلسہ وہ کریں اور ایک میں کرتا ہوں میں ان سے زیادہ عوام کو باہر نکالوں گا۔ مشال خان کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ عابد باکسر کے ملک واپس آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ عابد باکسر کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔ شریف خاندان ملک میں کہیں بھی جلسہ کرنے تنقید عدلیہ پر کرتے ہیں ہم پاکستان کے تمام اداروں کے دفاع میں کھڑے ہیں اداروں پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات