جامعہ کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سی منظر نگاری کا مقابلہ جنید ممتاز نے جیت لیا

جمعرات 8 فروری 2018 13:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) جامعہ کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مقابلہ منظر نگاری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔مقابلہ میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی 37 طلباو طالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ پاکستانی قوم کے ساتھ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے بھرپور حامی ہیں۔

بھارتی فوج نے 1947ء سے اب تک کشمیری معصوم عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔کشمیری مسلے کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ہم اس تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ ان کی آزادی کی خواہش رکھتا ہے جو جلد کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

مقابلے میں جن موضوعات پر مقابلہ ہواان میں لہوہمارابھلانہ دینا،باقی ہے ابھی رنگ میرے خون جگر میں،اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا اور ظلم رہے اور امن بھی ہو،کیا ممکن ہے تم ہی کہوشامل ہیں۔ مقابلے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے جنید ممتاز نے پہلی پوزیشن ، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے کشاف اقبال نے دوسری پوزیشن اور شعبہ بائیوٹیکنالوجی کی طالبہ شفق ناصر جمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :